Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے نتائج آنا شروع ہو گئے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں...
شائع 11 جولائ 2021 02:59pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے ناقابل یقین نتائج آنا شروع ہو گئے، آئندہ نسلوں کیلئے سر سبز پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوات میں شجر کاری کی ویڈیو جاری کر دی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سوات کے علاقے مٹہ میں بنجر زمین سر سبز ہوگئی اور خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے ناقابل یقین نتائج آنا شروع ہو گئے۔

وزیرعظم نے مزید کہا کہ انشاء اللہ آئندہ نسلوں کیلئے سر سبز پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔

pm imran khan

Billion Tree Tsunami

اسلام آباد

KPK