Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کی ہدایت پر 7وفاقی وزراء سے اضافی سیکیورٹی نفری واپس لے لی گئی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسپیکر قومی اسمبلی...
شائع 11 جولائ 2021 01:26pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصراور ڈپٹی اسپیکر قسم سوری سمیت 7 وفاقی وزرا ءسے اضافی سیکیورٹی نفری واپس لے لی گئی، وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سیکیورٹی واپس لینے پر احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا ءسے کابینہ ڈویژن اور اسلام آباد پولیس نے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،وفاقی وزرا ءپرویز خٹک، فواد چوہدری، شیریں مزاری سمیت 7وزرا ءسے اضافی نفری واپس منگوا لی گئی ہے،وزرا ءکے پاس صرف اسلام آباد پولیس کے 2اہلکار سیکیورٹی پر مامور رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سیکیورٹی واپس لینے پر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس 5 اہلکاروں میں سے 3 کو واپس بلا لیا گیا ہے،ا سکواڈ کی گاڑی تک نہ دی گئی اس کے باوجود سیکیورٹی کیوں کم کی گئی جبکہ چیئرمین سینیٹ کو دی گئی نفری برقرار رہے گی۔

گذشتہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے غیر ضروری پروٹوکول اور سیکورٹی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا،کابینہ کے اگلے اجلاس میں اس حوالے سے جامع پالیسی کیلئے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

pm imran khan

اسلام آباد

Asad Qaiser

instruction

National Assembly Speaker

deputy speaker national assembly

Qasim Suri