Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

انگلینڈ سے قومی ٹیم کی شکست پر شاہد آفریدی کی تنقید

کراچی: قومی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ...
شائع 11 جولائ 2021 09:08am

کراچی: قومی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم جس لائحہ عمل کے ساتھ کھیل رہی ہے اسے کسی بھی معیاری حریف کو آسانی سے شکست دینے میں بہت جدو جہد کرنی پڑے گی۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے دوران سابق کپتان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنا پیغام شیئر کیا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم مجمنٹ کو سمجھنا چاہیئے کہ ایک بامقصد لائحہ عمل تیار کرکے اسے لاگو کروانے کی سخت ضرورت ہے ورنہ پاکستان کو کسی معیاری ٹیم کو شکست دینے میں بہت جدو جہد کرنی پڑے گی۔

سابق آل راؤنڈرشاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جدید ایک روزہ میچ میں حریف ٹیم پر بیٹنگ اور بولنگ میں حملہ آور ہونا ضروری ہوتا ہے۔

شاہد آفریدی نے انگلینڈ کی بلے بازی کا حوالہ دیا کہ 2 کھلاڑی پویلین لوٹنے کے باوجود انولں نے سمجھداری سے بلے بازی کی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

karachi

Shahid Afridi

Pakistan Cricket Team

PAKVsEng