Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شمالی کوریا نے 'آسٹرازینیکا' ویکسین لینے سے انکار کردیا: تھنک ٹینک کا دعویٰ

شمالی کوریا نے کوویکس اسکیم کے تحت دی جانے والی کووڈ ویکسین...
شائع 10 جولائ 2021 07:36pm

شمالی کوریا نے کوویکس اسکیم کے تحت دی جانے والی کووڈ ویکسین آسٹرازینیکا لینے سے انکار کردیا۔جنوبی کورین تھنک ٹینک کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے یہ انکار ویکسین کے سبب ہونے والے اثرات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

کوویکس نے شمالی کوریا کو آسٹرازینیکا کی تقریباً 20 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پہلی شپمنٹ مئی کے آخر میں روانہ ہونی تھی لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر اس کی روانگی مؤخر ہوگئی۔

شمالی کوریا میں ابھی تک کووڈ کاکوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے جس پر جنوبی کوریا اور امریکی حکام نے سوالات اٹھائے ہیں۔ تاہم دنیا سے کٹ کر رہنے والے اس ملک نے وائرس کے خلاف سخت اقدامات نافذ کیے جن میں سرحدوں کا بند کرنا اور اندرونِ ملک سفر پر پابندی شامل تھی۔

جنوبی کوریا کی جاسوسی ایجنسی سے ملحق ادارے انسٹیٹیوٹ برائے نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کی رپورٹ کے مطابق پیانگ یانگ اب دوسری ویکسین کے آپشن کی طرف دیکھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا روس میں بنی ویکسین میں دلچسپی رکھتا ہے اور امداد کی مد حاصل کرنے کی امید کررہا ہے۔

بدھ کو روسی وزیرخارجہ سرگے لیوروف نے کہا کہ ماسکو، پیانگ یانگ کو کئی بار ویکسین کی پیشکش کرچکا ہے۔

North Korea

AstraZeneca

covid vaccine