Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم کا ایرا کےجاری تعمیرنواورترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

وزیراعظم عمران خان نے ایرا کے جاری تعمیر نو اور ترقیاتی منصوبوں...
شائع 10 جولائ 2021 06:37pm

وزیراعظم عمران خان نے ایرا کے جاری تعمیر نو اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ 2006ء میں اپنے قیام کے بعد ایرا نے اب تک 14.704 منصوبوں میں سے 75 فیصد کو مکمل کرلیا ہے جبکہ مزید 14 فیصد منصوبوں پرکام جاری ہے۔

زیر تعمیر منصوبوں میں 885 منصوبے خیبرپختونخوا جبکہ 1214 منصوبے آزاد جموں وکشمیر میں ہیں۔وزیراعظم نے شہریوں کی سہولت کےلئے متعلقہ حکام کو جاری منصوبے جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan