Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان سے انخلا سے پہلے واشنگٹن کو پاکستان کی یاد ستانے لگی

امریکا اور پاکستان میں دوریاں دور ہونے لگیں، افغانستان سے...
شائع 10 جولائ 2021 09:54am

امریکا اور پاکستان میں دوریاں دور ہونے لگیں، افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا سے پہلے واشنگٹن کو پاکستان کی یاد ستانے لگی. امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور کہا کہ پاکستان سے پائیدار اور دو طرفہ تعلقات کی خواہش پر فون کیا، افغان امن عمل میں تعاون جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکہ کے ساتھ بااعتماد شراکت دار کے طور پر مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن مشترکہ ذمے داری ہے، افغان گروہوں کے جامع مذاکرات کی کوشش کی جائے۔ تمام متعلقین افغان مسئلے کے سیاسی حل کی ضرورت پر زوردیں۔

Shah Mehmood Qureshi

Antony Blinken

Evacuation from Afghanistan