Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

شہرِ قائد میں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں...
شائع 10 جولائ 2021 09:50am

شہرِ قائد میں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون برسات کے پہلے اسپیل کی پیش گوئی بھی کردی گئی ہے۔

مون سون سسٹم سندھ میں چودہ جولائی کو انٹری دے گا۔ کراچی میں پہلا اسپیل پندرہ جولائی کی رات بارش برسائے گا۔

دوسری جانب حافظ آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

جہلم میں بھی موسلادھار بارش نے انتظامیہ کا پول کھول دیا۔ بارش کا پانی سڑکوں پر کئی کئی فٹ جمع ہوگیا۔ سول لائن روڈ پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

karachi

Rain