Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوامی شکایات کےحل کیلئے وزیراعظم نے ایک اور تاریخی اقدام اٹھالیا

اسلام آباد:عوامی شکایات کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ایک...
شائع 09 جولائ 2021 02:57pm

اسلام آباد:عوامی شکایات کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ایک اور تاریخی اقدام اٹھالیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ کو عوامی شکایات کے حل کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے سرکاری افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی سالا خفیہ رپورٹ (اے سی آر )میں عوامی شکایات کے ازالے پر کارکردگی کا درجہ اور نمبر دینے کی تجویزدی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایات پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو طریقہ کار وضع کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ،جس میں کہا گیا کہ عوام کی شکایات کو حل کرنا کسی بھی سرکاری افسر کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیئے، شکایات کا فوری حل اور عوام کا اطمینان سرکاری افسر کی کارکردگی جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ سرکاری افسران کی اے سی آر میں عوامی شکایات کے حل سے متعلق کارکردگی کو شامل کرنے کا طریقہ کار بنایا جائے۔

pm imran khan

اسلام آباد