Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹنگ لائن کوتباہ کرنے والے انگلش بولر نے پاکستانی کھلاڑیوں سے متعلق کیاکہا؟

کارڈف:پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تہس...
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2021 10:06am

کارڈف:پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرکے دکھ دینے والے ثاقب محمود کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں کھیلنے کے چکر میں وکٹیں گنوائیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ثاقب محمود نے کہا کہ بطور ٹیم آپ جیتنا جب کہ بطور کھلاڑی آپ اس جیت میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں، جیت کیلئے سب سے ضروری ہے کہ آپ کنڈیشنز کو پڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے بڑے شاٹس لگانے کی کوشش کی لیکن ہم نے اٹیکنگ انداز میں فیلڈنگ کی، امید ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو اس جیت سے اعتماد حاصل ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان کیخلاف میچ میں ثاقب محمود نے امام الحق اور بابر اعظم کو صفر پر آؤٹ کرنے سمیت مجموعی طور پر چار وکٹیں لیں، انہیں شاندار باؤلنگ کے باعث میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

1st ODI Match

PAKVsEng

cardiff