Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روزانہ 17 منٹ اسمارٹ فون کا استعمال صحت پر کیا اثر ڈالتا ہے؟

اسمارٹ فونزکےمتعلق حال ہی ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف کیاگیا...
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2021 08:11pm
سائنس

اسمارٹ فونزکےمتعلق حال ہی ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف کیاگیا ہےکہ 10 سال تک روز مرہ کی بنیاد پر17 منٹ اسمارٹ فون کے استعمال سےدماغ میں کینسرکے ٹیومر پیدا ہونے کے خطرات 60 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

برکیلےکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں کی جانے والی ایک متنازعہ تحقیق میں دنیا بھر کی موبائل فون کے استعمال اور صحت کے متعلق 46 مختلف تحقیقوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں ماہرین کو معلوم ہوا کہ 1000گھنٹوں تک موبائل فون کا استعمال یا 10برس سے زائد عرصے میں 17منٹ فی دن کے حساب سے استعمال کے سبب کینسر کے ٹیومر پیدا ہونے کے خطرات 60 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

محققین کے مطابق موبائل سگنلز کی شعائیں خلیاتی نظام میں خلل ڈالتی ہیں اور نتیجتاً اسٹریس پروٹین بنتے ہیں جو ڈی این اے کو نقصان پہنچاتے ہیں، ٹیومرز بناتے ہیں اور شدید معاملات میں خلیات مر تک جاتے ہیں۔

تحقیق کے مصنف جول موسکووٹز نے کہا کہ لوگوں کو موبائل فون کا استعمال کم کردینا چاہیئے، اپنے جسم سے دور رکھنا چاہیئے اور کالز کےلئے جہاں ممکن ہو لینڈ لائن استعمال کرنی چاہیئے۔

انہوں نےکہا تحقیق میں موبائل فون کےاستعمال اور کینسرمیں تعلق ایک متنازعہ اور انتہائی نازک سیاسی معاملہ ہے۔ اس کے موبائل فون انڈسٹری پر اہم معاشی اثرات پڑیں گے۔

موسکووٹز نے کہا کہ سیل فون کا استعمال لوگوں کی صحت کے مسائل کو واضح کرتا ہے لیکن سائنٹفک کمیونیٹی کی جانب سے اس معاملے پر کم توجہ دی گئی ہے۔

تاہم امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محققین کی جانب سے کیے جانے والے موبائل کی شعاؤں اور کینسر میں تعلق کے ان دعووں میں کوئی ربط اور ان کا کوئی معتبر سائنسی ثبوت نہیں ہے۔

smartphones

Research

Health Issues