'عمران خان عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے آرہے ہیں'
لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سناہےعمران خان اب آزادکشمیرکارخ کررہےہیں، اب وہ عوام کے ووٹوں پرڈاکاڈالنےکیلئےآرہےہیں۔
مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے ووٹوں پرڈاکاڈالنےکیلئےآرہےہیں۔
مریم نواز نے سوال پوچھا کہ عمران خان بتاؤتم نےپاکستان کےعوام کوکیادیا؟
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان تمہاراتوکوئی فون بھی نہیں اٹھاتا، کشمیرکوبھارت کی جھولی میں پھینک دیاگیا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف کےدورمیں آٹا،چینی،بجلی سستےتھے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی انتخابی مہم کا آغاز کررہے ہیں ۔
اس حوالے سے کشمیر کے امور سے متعلق وزیر علی امین گنڈاپور اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان نے عمران خان سے ملاقات کی تھی ۔
ملاقات میں طے ہوا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے اور وہ خود کشمیر کے مختلف ڈویژنز میں منعقد ہونیوالے جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کرینگے۔
آزاد کشمیر میں الیکشن کے باعث سیاسی گہما گہمی جاری ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین جلسوں سے خطاب کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے انعقاد کا پچیس جولائی کو ہونے جارہا ہے۔ جس میں دو اعشاریہ بیاسی ملین ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرینگے ۔
ان میں مرد ووٹروں کی تعداد ایک اعشاریہ انسٹھ ملین جبکہ خواتین کی تعداد ایک اعشاریہ دو سو ستانوے ملین ہے۔
Comments are closed on this story.