Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

منصوبوں و معاہدوں کی پیش رفت کا جائزہ

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا ہے،اجلاس میں ...
شائع 08 جولائ 2021 06:56pm

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا ہے،اجلاس میں بیرونِ ملک دوروں کے دوران دستخط شدہ منصوبوں و معاہدوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اجلاس کولائیواسٹاک کی جینیاتی تنوع میں بہتری کےاقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کی ایگری ڈیش بورڈکےحتمی مراحل کومکمل کرنےکی ہدایت کی گئی ۔

اجلاس میں معیدیوسف نے معاہدوں پرعملدرآمدکی نگرانی کیلئےبنائےڈیش بورڈپربریفنگ دی، معید یوسف کا کہنا تھ اکہ ڈیش بورڈمعاہدوں پرعملدرآمدکی نگرانی میں معاون ثابت ہوگا، ڈیش بورڈوزراتوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کودورکرےگا،

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غذائی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زرعی پیداواربڑھانےکیلئےاس شعبے میں جدت لارہے ہیں۔