Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مائیکروسافٹ کی فوری ایمرجنسی ونڈوز اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کی ہدایت

مائیکرو سافٹ نے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں ایک سنگین سیکیورٹی خامی...
شائع 08 جولائ 2021 12:45pm
سائنس

مائیکرو سافٹ نے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں ایک سنگین سیکیورٹی خامی کی شناخت کے بعد ایک انتباہی پیغام جاری کیا ہے، جس میں صارفین کو فوری طور پر اپنے کمپیوٹرز میں ایمرجنسی ونڈوز اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سات جولائی کو جاری کئے گئے اس پیغام میں "پرنٹ نائٹ میئر" نامی اس خامی کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے جس کے زریعے حملہ آور صارفین کے سسٹم میں پرنٹ اسپولر سروس کے ذریعے ہوسکتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ حملہ آور اس خامی سے فائدہ اٹھا کر آسانی سے ہروگرامز انسٹال کرسکتے ہیں، ڈیٹا دیکھ، ایڈٹ یا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں یا نئے یوزر اکاؤنٹس بناسکتے ہیں۔

یہ سیکیورٹی تھریٹ ونڈوز کے تمام سپورٹڈ ورژنز پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور اسی وجہ سے مائیکرو سافٹ نے ایمرجنسی اپ ڈیٹ کو انتہائی ضروری قرار دیا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ ہمارا مشورہ ہے کہ ان اپ ڈیٹس کو فوری پر انسٹال کرلیں۔

اس سے قبل یکم جولائی کو مائیکروسافٹ نے کہا تھا کہ وہ اس سیکیورٹی خامی سے آگاہ ہے اور اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں، اب اس کی روک تھام کے لیے اپ ڈیٹس کو اب جاری کیا گیا ہے۔

Microsoft