Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حریت پسند برہان وانی کی 5ویں برسی آج منائی جارہی ہے

سری نگر: کشمیریوں میں تحریک آزادی کی نئی روح پھونکنے والےحریت...
شائع 08 جولائ 2021 11:54am

سری نگر: کشمیریوں میں تحریک آزادی کی نئی روح پھونکنے والےحریت پسند برہان وانی کی 5ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں تحریک حق خود ارادیت کی تاریخ شہدا ءکے خون سے عبارت لکھی گئی، شہید برہان مظفر وانی کشمیرکا وہ ہونہار بیٹا جس نے صرف 15سال کی عمر میں ہی بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کی۔

حریت پسند برہان مظفر وانی نے کشمیریوں میں تحریک آزادی کی نئی روح پھونک ڈالی اور بھارتی مظالم کیخلاف ڈٹ گیا۔

8جولائی 2016کو قابض فوج نے ضلع اننت ناگ کے گاؤں میں جعلی مقابلے کے دوران برہان وانی کو ساتھیوں سمیت شہید کردیا تھا۔

برہان وانی کی شہادت کے بعد بھی کشمیریوں کا جذبہ آزادی بلند ہے،وادی اب بھی آزادی کے نعروں سے گونج رہی ہے۔

برہان وانی کی برسی پر مقبوضہ وادی میں یوم مزاحمت منایا جارہاہے

کشمیر کے بہادر بیٹے برہان وانی کی برسی پر مقبوضہ وادی میں یوم مزاحمت منایا جارہاہے،دنیا بھر کے کشمیری یوم شہداء منارہے ہیں ،سوپور سمیت متعدد علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے،کشمیری بھارتی مظالم کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

بزدل فوج نے وادی میں پہرے مزید سخت کردیئے،خوفزدہ قابض فوج نے وادی کو فوجی چھاؤنی بنادیا۔

مودی سرکار کی ریاستی دہشتگردی بھی جاری ہے،کلگام اور پلواما کے علاقوں میں فائرنگ کرکے 5کشمیریوں کو شہید کردیا،2روز میں 7شہادتیں ہوگئیں۔

بھارتی فوج نے حریت رہنما ءمقبول اسلم کو بھی گرفتار کرلیا

ادھر سری نگر سمیت متعدد علاقوں کا بھارتی فوج نے محاصرہ کر رکھا ہے،نام نہاد سرچ آپریشن کے دروان حریت رہنما ءمقبول اسلم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

Jammu kashimir

SRINAGAR

Death Anniversary