Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں 9ویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

کراچی میں میٹرک امتحانات کے بعد 9ویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی سوشل...
شائع 08 جولائ 2021 11:08am

کراچی میں میٹرک امتحانات کے بعد 9ویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، ریاضی کا پرچہ مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے ہی واٹس ایپ پر آگیا۔

کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں نقل مافیا سرگرم ہے،ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی نااہلی اور سینٹر انتظامیہ کی ملی بھگت نے طلبہ کا مستقبل سوالیہ نشان بنا دیا ، امتحانات کے پہلے ہی روز ہونےوالی بدنظمی پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا۔

کراچی میں میٹرک امتحانات کے بعد سائنس گروپ 9ویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا،ریاضی کا پرچہ تیس منٹ قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

صرف یہی نہیں نقل مافیا نے حل شدہ پرچہ بھی فوراً تیار کرلیا ، موبائل فون کا استعمال بھی نہ روکا جا سکا ۔

گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے لگائی گئی دفعہ 144 بھی سوالیہ نشان بنی۔

یاد رہے میٹرک امتحانات کے آغاز میں ہی ہونے والے پہلے پرچے میں بورڈ کی بدترین بدنظمی سامنے آئی تھی، جس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی لیکن اس کے باوجود آج نویں جماعت کے ریاضی کا پیپر بھی آؤٹ ہوجانا میٹرک بورڈ انتظامیہ پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

karachi

WhatsApp

social media