Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اورانگلینڈکےدرمیان پہلا ون ڈے آج کارڈف میں کھیلا جائےگا

کارڈف : پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 3میچز پر مشتمل سیریز کا...
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2021 10:04am

کارڈف : پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 3میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے آج کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

انگلش سرزمین پر پہلے امتحان کیلئے شاہینوں نے کمر کس لی، پہلا ون ڈے کارڈف میں شیڈول ہے، لائیو ایکشن شام پانچ بجے شروع ہوگا، پہلے میچ میں صہیب مقصود یا پھر سعود شکیل کو موقع مل سکتا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم جیت کیلئے پرجوش ہیں کہا کہ سیریز کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج ہے،انگلینڈ کے ساتھ جو کچھ ہوا مایوس کن ہے،اپنے کھلاڑیوں پر پورا بھروسا ہے،امید ہے اچھا پرفارم کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 88ایک روزہ میچز کھیلے گئےجن میں سے 53میں فتح سے انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری رہا جبکہ قومی ٹیم نے 32میچز اپنے نام کئے۔

1st ODI Match

PAKVsEng

cardiff