Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات ...
شائع 07 جولائ 2021 07:24pm

وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی امور اور حالیہ بجٹ سیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے آئندہ اجلاس کے شیڈول،مجوزہ قانون سازی پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے مؤثر انداز میں نمٹنے پر این سی او سی اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا شکر گزار ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں"گلوبل نارملسی انڈیکس"کی فہرست پوسٹ کی۔

وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی پر این سی او سی اراکین، احساس ٹیم اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مبارکباد دی اور کہا کہ سب سے بڑھ کراللہ تعالیٰ کی رحمت کاشکر گزار ہوں۔

یاد رہے کہ گلوبل نارملسی انڈیکس کی فہرست میں وباء کے دوران زندگی معمول پرلانےمیں پاکستان کاتیسرا نمبر ہے جبکہ پہلے نمبر پر ہانگ کانگ اور دوسرے پر نیوزی لینڈ ہے۔

اخبار دی اکانومسٹ کے مطابق کےمطابق پاکستان وبا میں 84 فیصد معمولات زندگی بحال کرنے میں کامیاب رہا اور کورونا کے دوران معمولات زندگی بحال کرنے میں پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔