Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی کے قریب مال گاڑی کی 2بوگیاں ٹرین سے الگ ہوگئیں

ڈہرکی:گھوٹکی کے قریب مال گاڑی کی 2بوگیاں ٹرین سے الگ ہوگئیں، جس...
شائع 07 جولائ 2021 01:11pm

ڈہرکی:گھوٹکی کے قریب مال گاڑی کی 2بوگیاں ٹرین سے الگ ہوگئیں، جس کے باعث اپ ٹریک کو بند کردیا گیا۔

گهوٹکی کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی2بوگیاں الگ ہوگئیں،واقعہ ڈہرکی میں دادلغاری پھاٹک کے قریب پیش آیا۔

بوگیاں الگ ہونےکےباعث ٹرین کوروک لیاگیا،اس واقعے کے بعد داد لغاری پھاٹک بند کردیا گیا۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے باعث اپ ٹریک ٹرینوں کیلئے بند ہے۔

موقع پر موجود ریلوے گارڈنے بتایا کہ کچھ معلوم نہیں ہے بوگیاں کیسے الگ ہوئی ہیں ،انتظامیہ کو اطلاع کردی گئی ہے،جلد معاملے کی جانچ پڑتال ہوگی اور ٹریک بحال کردی جائے گی۔

Ghotki

Dharki

freight train