وزیراعظم کی کورونا سے مؤثر انداز میں نمٹنے پر این سی او سی اراکین کو مبارکباد
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے مؤثر انداز میں نمٹنے پر این سی او سی اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا شکر گزار ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں"گلوبل نارملسی انڈیکس"کی فہرست پوسٹ کی۔
Congratulations to NCOC members, Ehsaas team & State Bank of Pakistan for effective response to Covid 19 pandemic; and above all thanks to the mercy of Almighty Allah. pic.twitter.com/C8vQP4D9ku
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 7, 2021
وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی پر این سی او سی اراکین، احساس ٹیم اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مبارکباد دی اور کہا کہ سب سے بڑھ کراللہ تعالیٰ کی رحمت کاشکر گزار ہوں۔
یاد رہے کہ گلوبل نارملسی انڈیکس کی فہرست میں وباء کے دوران زندگی معمول پرلانےمیں پاکستان کاتیسرا نمبر ہے جبکہ پہلے نمبر پر ہانگ کانگ اور دوسرے پر نیوزی لینڈ ہے۔
اخبار دی اکانومسٹ کے مطابق کےمطابق پاکستان وبا میں 84 فیصد معمولات زندگی بحال کرنے میں کامیاب رہا اور کورونا کے دوران معمولات زندگی بحال کرنے میں پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
Comments are closed on this story.