Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

حوالدار لالک جان شہید کا آج 22واں یومِ شہادت منایا جارہا ہے

راولپنڈی : کارگل معرکے میں دشمن پر دھاک بٹھانے والے حوالدار لالک...
شائع 07 جولائ 2021 09:05am

راولپنڈی : کارگل معرکے میں دشمن پر دھاک بٹھانے والے حوالدار لالک جان شہید کا آج 22واں یومِ شہادت ہے،دُنیا کے بُلند ترین محاذِ جنگ پر دُشمن پر دھاک بٹھانے اور اُس کے عزائم کو ناکام بنانے والے بہادر سپوت کو نشان حیدر سے نوازاگیا، بہادر سپوت کی شجاعت اور ہمت کا اعتراف دُشمن نے بھی کیا۔

پاک فوج کا حوالدار لاک جان کو خراج عقیدت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 22ویں یومِ شہادت کے حوالے سے پیغام جاری کیا گیا، جس میں ان کوخراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق حوالدارلاک جان نے وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان قربان کی ہے ،کارگل کے محاذ پرانتہائی گٹھن حالات میں دفاع کیا،ان کی بہادری وطن کے محافظوں کے عزم کوجلابخشتی رہے گی۔

لالک جان نے کارگل کے معرکے میں بزدل دشمن کو ناکوں چنے چبوائے،حوالدار لالک جان نے اگلے مورچوں پر لڑنے کلئےٹ اپنی خدمات پیش کیں ،قادر پوسٹ آج بھی نازاں ہے کہ اسے حوالدار لالک جان جیسا نڈر محافظ ملا۔

12جون 1999ء کو لالک جان نے اچانک ایسا زبردست حملہ کیا کہ دُشمن اپنی لاشیں چھوڑ کر پسپا ہونے پر مجبور ہو گیا۔

حوالدار لالک جان 7 جولائی 1999 کو دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوئے۔

حوالدار لالک جان کی جرات و بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں نشان حیدر سے نوازا۔

ISPR

اسلام آباد