Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار جہانِ فانی سے کوچ کرگئے

بولی وڈ انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار و شہنشاہِ جذبات محمد یوسف خان...
شائع 07 جولائ 2021 08:06am

بولی وڈ انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار و شہنشاہِ جذبات محمد یوسف خان المعروف دلیپ کمار جہانِ فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔

دلیپ کمار ایک طویل عرضہ سے بیمار تھے ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ہندوجا اسپتال کے پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جلیل پارکر نے ان کے انتقال کا اعلان کیا تھا۔

دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

ان کی اہلیہ سائرہ بانو ہمیشہ دعاؤں کی اپیل کرتی رہتی تھی۔ تاہم آج اس بری خبر کے آنے کے بعد بولی وڈ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دلیپ کمار نے آج صبح 7 بج کر 30 منٹ پر آخری سانس لی ہے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 98 برس تھی۔

دلیپ کمار نے 65 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے 1944 میں "جوار بھاٹا" میں ڈیبیو کیا تھا لیکن 1949 کی ہٹ فلم انداز نے انہیں شہرت بخشی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کی یہ فلمیں ضرور دیکھیں

دلیپ کمار 1922 میں پشاور میں ایک مسلمان پیدا ہوئے، جہاں ان کا آبائی گھر اب بھی موجود ہے۔

دلیپ کمار نے اپنے فلمی کریئر میں متعدد بلاگ بسٹرز فلمیں کیں جن میں نیا دور، مغلِ اعظم، دیوداس، رام اور شام، انداز، مدھومتی اور گنگا جمنا جیسی فلمیں شامل ہیں۔

دلیپ کمار نے فلمی دنیا کے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے تھے اور انہیں پہلا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر آٹھ فلم فیئر ایوارڈز حاصل کیے تھے۔

یوسف خان نے 1966 میں اپنی ساتھی اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی، سائرہ نے دلیپ کے ساتھ فلم گوپی، سگینہ اور بیراج میں کام کیا تھا۔

Bollywood actor

Dilip Kumar