Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پانی کی تقسیم ، بلوچستان کا سندھ پر الزام

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے ناراض بلوچوں سے بات کرنے...
شائع 07 جولائ 2021 12:23am

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے ناراض بلوچوں سے بات کرنے کی وزیراعظم کی سوچ کا خیر مقدم کیا اورواضح کیا کہ اب بلوچستان نظر انداز نہیں ہوگا۔

ترجمان بلوچستان نے سندھ پربیالیس فیصد کم پانی دینے کا الزام لگایا اورحصہ نہ دینے پر حب ڈیم کا پانی روکنے کی دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلوچستان کی زمین بنجر کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔

پانی کی تقسیم کے معاملے پرسندھ اور وفاق کے بعد سندھ اور بلوچستان کے درمیان بھی سرد جنگ چھڑ گئی ۔

بلوچستان حکومت کا سندھ حکومت پر پانی چوری کرنے کا الزام ۔حب ڈیم سے سپلائی بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی ۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے بلوچ علیحدگی سے مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم بھی کیا ۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ وزیراعظم کے گوادرکے دورے کے بعد بلوچستان میں ایک نئے دورکا آغاز ہو چکا ہے ۔