'آفات میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فرنٹ پر خدمت کی'
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زلزلہ، سیلاب اور کورونا جیسی قدرتی آفات کے دوران ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فرنٹ پر آکر خدمت کا بیڑہ اٹھایا۔ ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے کیے گئے اقدامات پر بھی پوری دنیا اس ادارے کی معترف ہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود کے ہمراہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا۔
مون سون میں سیلاب کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہنگامی کاروائیوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے فردوس عاشق نے کہا کہ زلزلہ، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے دوران پی ڈی ایم اے نے فرنٹ پر آکر ملک اور قوم کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد میں رقوم کی تقسیم میں بھی پی ڈی ایم اے نے اہم کردار ادا کیا۔
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق پی ڈی ایم اے نے ماحول دشمن سموگ پر قابو پا کر پنجاب کے سو فیصد بھٹوں کو زگ زیگ پر منتقل کردیا ہے۔
Comments are closed on this story.