Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

'یہ حکومت جب جائے گی دوبارہ نہیں آئے گی،

لیگی رہنمامریم نوازکا کہنا تھاکہ قوم سب جان چکی ہے ان کی حقیقت...
شائع 06 جولائ 2021 07:55pm

لیگی رہنمامریم نوازکا کہنا تھاکہ قوم سب جان چکی ہے ان کی حقیقت سامنے آگئی ہے، یہ حکومت جب جائے گی دوبارہ نہیں آئے گی،

بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سوات جلسےمیں سب کی نمائندگی شہبازشریف نےکی۔

بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جہاں شہبازشریف ہوں وہاں ہماری ضرورت نہیں ہوتی ، آزاد کشمیر میں منصفانہ انتخاب ہوئےتون لیگ جیتے گی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ شہبازشریف نےمجھےآزادکشمیر کےالیکشن کی ذمہ داری دی ہے، انتخابات میں دھاندلی کی کوشش ہوتی ہے،اس پرنظر رکھیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلوچ اتنے پاکستانی ہیں جتنے میں اور آپ ہیں ، بلوچوں کو پاکستان کے ساتھ جوڑ کر رکھنا چاہیے ،

مریم نواز نے مزید کہا کہ ہزارہ برادری بلارہی تھی توکہہ رہےتھےلاشوں سےبلیک میل نہیں ہونگا، ہزارہ برادری والے بھی کوئٹہ کےلوگ تھے۔

مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ آپ ہر بات میں ڈیل نکال کرلےآتےہیں، ہم ڈیل کیوں کرینگے؟ کیا ہم پاگل ہیں؟

مریم نواز نے مزید کہا کہ خارجہ پالیسی کسی کی ذاتی پالیسی نہیں ہونی چاہیے، خارجہ پالیسی کوسیاسی اسٹینڈنگ کےساتھ لنک نہیں ہوناچاہیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کے راستے میں نہ آئیں، پی ڈی ایم نے بہت بڑے مقاصد حاصل کرلئے ہیں ، پی ڈی ایم نے عوام کو باورکرایاکہ اس سے زیادہ نااہل حکومت نہیں آئی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف 18گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کو زیرو پر لیکر آئے، جب حساب کتاب کا وقت آئیگا تو حساب کتاب ضرور ہوگا۔

مریم نوازکا کہنا تھاکہ قوم سب جان چکی ہے ان کی حقیقت سامنے آگئی ہے، یہ حکومت جب جائے گی دوبارہ نہیں آئے گی، پوری پی ٹی آئی آپس میں گتھم گتھا ہے۔