Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزارت داخلہ :'شدید بیمار اور افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت ہے'

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سترہ جون سے مغربی سرحد پر ہر قسم کی نقل...
شائع 06 جولائ 2021 07:52pm

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سترہ جون سے مغربی سرحد پر ہر قسم کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد ہے ۔ شدید بیمار اور افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں واپسی کی اجازت ہے ۔

وزارت داخلہ نے مزید بیان میں کہا کہ افغانستان سے سعودیہ کا فضائی آپریشن معطل ہونے کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد افغانستان پھنس گئی ہے ۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے طریقہ جاری کر رہے ہیں ۔ ویکسینڈ افراد کا پاکستان آمد پر ار اے ٹی ٹسیٹ کیا جائے گا۔ مثبت کیسسز والے افراد 10قرنطینہ رہیں گے۔

بیان کے مطابق کورونا منفی افراد کو گھر جانے کی اجازت ہو گی ۔ نان ویکسینڈ افراد کو 10 قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ قرنطینہ میں موجود افراد کا 8دونوں بعد کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا ۔ صوبائی انتظامیہ چمن اور طورخم سے قرنطینہ سینٹر تک افراد کو لے کر جانے کے انتظامات کی ذمہ دارہو گی ۔