Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

'عام آدمی کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح'

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کو سہولیات کی فراہمی...
شائع 06 جولائ 2021 07:23pm

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کو سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

وزیرِاعظم عمران خان سے چیئرمین نادرا محمد طارق ملک اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات ہوئی ہے ۔ وزیرِ اعظم نے نادرا کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ عام آدمی کو سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

ملاقات میں چئیرمین نادرا نے وزیرِ اعظم کو نادرا کے امور کے حوالے سے بریف کیا۔ اسکے علاوہ بتایا کہ رواں سال 14 اگست تک نادرا تحصیل سطح پر 46 نئے سینٹرز کھولے گی جو عام آدمی کی نادرا تک رسائی یقینی بنائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نادرا ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے تحت سٹارٹ اپس کی معاونت کیلئے انو ویٹیو اپلیکیشنز متعارف کرائے گا اور ایف بی آر کی ٹیکس بیس بڑھانے میں بھی معاونت کرے گا ۔

وزیرِ اعظم نے نادرا کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ عام آدمی کو سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔