'فوج کی مکمل توجہ بلوچستان پر ہے'
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ موجودہ خطرات میں جامع قومی رد عمل کی ضرورت ہے ، قومی قیادت اور فوج کی مکمل توجہ بلوچستان پر ہے ۔
آرمی چیف نے7ویں بلوچستان قومی ورکشاپ کےشرکاء سےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام سے ہی پاکستان میں ترقی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ سخت جدوجہد سے حاصل امن کے نتائج سامنے آرہے ہیں،
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں سماجی اور اقتصادی ترقی کا عمل تیز کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ خطرات میں جامع قومی رد عمل کی ضرورت ہے ، قومی قیادت اور فوج کی مکمل توجہ بلوچستان پر ہے ۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ دیگرریاستی اداروں کےساتھ مل کربلوچستان کی ترقی کےلیےکوشاں ہیں، قوم امن واستحکام کی راہ میں ہرمشکل گھڑی میں ثابت قدم رہی۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ دیرپااستحکام کیلئے بہتری کی حکمت عملی اختیارکرنی چاہیے، سکیورٹی فورسزدشمنوں کوشکست دینے کے لیے چوکناہے۔
ورکشاپ میں ارکان پارلیمنٹ،بیوروکریٹس،میڈیا ارکان اورنوجوانوں نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کامقصد مستقبل کی قیادت کوبلوچستان سےمتعلق آگاہی دیناہے۔
Comments are closed on this story.