چین: افغانستان کو روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے میں شامل کرنے پر غور شروع
چین نے افغانستان کو روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے میں شامل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
چین نے افغانستان میں مثبت کردار ادا کرنے کی تیاری کرتے ہوئے افغانستان کو روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے میں شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ چین اور افغانستان کے درمیان سڑک کی تعمیر منصوبے کا حصہ ہوگی، یہ سڑک پاکستان سے گزر کر افغانستان تک پہنچے گی۔
رپورٹ کے مطابق پشاور اور کابل موٹر وے پر بھی چین اور افغانستان کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔
دوسری جانب افغان طالبان کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک تمام غیرملکی فوجیوں کوافغانستان چھوڑنا ہوگا، ورنہ ردعمل دیں گے، کوئی اہلکار یہاں رہا تو اسے خطرہ ہوگا۔
افغان طالبان نے تنبیہہ کی کہ غیر ملکی افواج ستمبر تک افغانستان سے نکل جائیں ورنہ سخت ردعمل کے لیے تیار رہیں۔
قطر میں طالبان ترجمان سہیل شاہین نے گفتگو میں کہا کہ انخلا کی آخری تاریخ کے بعد افغانستان میں غیرملکی افواج کا کوئی بھی اہلکاررہا تو انھیں خطرہ ہوگا۔ ہم صرف غیرملکی فوجی قوتوں کے خلاف ہیں۔ سفارت کاروں اور این جی اوز کو استثنا حاصل ہے۔
Comments are closed on this story.