بلاول کے حکومتِ سندھ کا جہاز استعمال کرنے پر سوال اٹھا دیا گیا
سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ نے بلاول کے حکومتِ سندھ کا جہاز استعمال کرنے پر سوال اٹھا دیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول کے زیرِ استعمال جہاز سندھ حکومت کا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی کس قانون کے تحت وزیراعلیٰ کا جہاز استعمال کررہے ہیں؟
جس کا جواب پاکستان پیپلز پارٹی کی جیالی رکن شازیہ مری نے ایک نرالی منطق سے دیا اور کہا کہ صوبائی وزراء نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو لفٹ دی تھی۔
قبل ازیں 4 جولائی بروزاتوار چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کراچی سے روانگی کے بعد ان کے طیارے کی ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی تھی۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے روانگی کے بعد بلاول بھٹو کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا۔ بلاول بھٹو کے طیارے سے رحیم یارخان کے قریب پرندہ ٹکرایا۔
ایئرپورٹ ذرائع نے بھی اس کی تصدیق کی اور بتایا تھا کہ پائلٹ نے بڑی مہارت سے جہاز کو ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا۔
Comments are closed on this story.