Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سی پیک منصوبے سنگ میل قرار

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے بلوچستان...
شائع 05 جولائ 2021 10:38pm

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے بلوچستان کی ترقی میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں،

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے گوادر میں تقریب سے خطاب کیا۔ وہ بولے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ متعدد ترقیاتی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے،

ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر میں ٹیکنیکل کالجز اور پہلی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بدولت گوادر سمیت بلوچستان میں ترقیاتی انقلاب آئے گا

دوسری جانب گوادر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھنےکی تقریب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان سی پیک منصوبوں کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

ایک ویڈیو پیغام میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ گوادر پورٹ کے ذریعے ایرانی تجارت کےلئے کام جاری ہے اور یہ جلد شروع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کے قریب اب رمضان گبد کراسنگ پوائنٹ پوری طرح فعال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور کراسنگ پوائنٹس پر نئی سرحدی مارکیٹس قائم کی جا رہی ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ منظم تجارت میں اضافے کے باعث ایران کو اور ایران سے ہونے والی سمگلنگ میں کمی آرہی ہے۔