Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پاکستان اور روس قریبی شراکت دار اور دوست ملک ہیں'

ترجمان دفترخارجہ زاہدحفیظ چوہدری کہتے ہیں پاکستان اورروس ایسے...
شائع 05 جولائ 2021 10:05pm

ترجمان دفترخارجہ زاہدحفیظ چوہدری کہتے ہیں پاکستان اورروس ایسے مضبوط کثیر الجہتی تعلقات قائم کرنے کےلئے پُرعزم ہیں جو نہ صرف قومی مفاد بلکہ علاقائی اور عالمی امن اور سلامتی کےلئے سود مند ثابت ہوں۔

پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس قریبی شراکت دار اور دوست ملک ہیں۔ پاکستان اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات میں اعلیٰ سطح کے وفود کے دورے اہم حصہ ہیں۔

اس ماہ میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کچھ میڈیا رپورٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سےاجلاس کی سطح پر دوروں کی دعوت دی گئی ہے تاہم ایسا کوئی بھی دورہ طے نہیں ہے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ سعودی عرب کےلئے پروازیں معطل ہونے کی وجہ سے افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سفارتخانے نے ٹرانسپورٹ، خوراک اور نقد رقوم کی مد میں بھی موثر انتظامات کئے ہیں جن کا مقصد ان پاکستانیوں کو واپسی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کا پہلا گروپ گزشتہ روز زمینی راستے سے واپس روانہ ہوا تھا۔

ریڈیو پاکستان

Foreign Office Spokesperson

Zahid Hafeez Chaudhry