Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ،صحافیوں پر حملے، احتجاج کا عندیہ

قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے صحافیوں پرحملے کے ملزمان...
شائع 05 جولائ 2021 07:54pm

قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے صحافیوں پرحملے کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر پارلیمنٹ کے باہراحتجاج کا عندیہ دے دیا۔ چئیرمین کمیٹی نے اگلے اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید احمد، وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو بلالیا جبکہ چئیرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، سیکرٹری داخلہ اورآئی جی اسلام آباد کوبھی طلب کر لیا گیا ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس چئیرمین کمیٹی جاوہد لطیف اجلاس کی صدارت ہوا۔ عزیز میمن قتل کیس کی تفتیشی رپورٹ کمیٹی میں پیش کردی جسے حکومتی رکن کنول شوزب نے رپورٹ مسترد کردیا۔

کمیٹی نے عزیزمیمن قتل کیس کی مشترکہ تحقیقات کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں صحافی ابصار عالم اور اسد طورنے اپنے اوپرہونے والے حملے سے متعلق آگاہ کیا ۔

قائمہ کمیٹی برائے برائے اطلاعات و نشریات نے صحافیوں پرحملے کے ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

چئیرمین کمیٹی نے اگلے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کوبلالیا جبکہ چئیرمین نادرہ، ڈی جی ایف آئی اے، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کوبھی طلب کر لیا گیا ہے ۔