Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ : امریکی ویکسین موڈرنا لگانے کا آغاز

سندھ میں امریکین ویکسین موڈرنا لگانے کا آغاز ہوگیا۔یہ ویکسین...
شائع 06 جولائ 2021 12:23am

سندھ میں امریکین ویکسین موڈرنا لگانے کا آغاز ہوگیا۔یہ ویکسین صرف بیرون ملک سفر کرنیوالے ویزا دکھا کر لگواسکتے ہیں ۔ کراچی کےایکسپوسینٹراور اندرون سندھ جامشورو میں ویکسین کی دو لاکھ ڈوزز پہنچادی گئی ہیں۔

سندھ سے بیرون ملک جانے والے افراد کی پریشانی کچھ کم ہوئی، امریکن ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا۔ صوبہ سندھ کو موڈرنا کی 2 لاکھ ڈوزز موصول ہوئیں کراچی ایکسپو سینٹر میں موڈرنا ویکسین کے لیئے الگ کاونٹر بنایا گیا ہےجبکہ یہ ویکسین اندرون سندھ جامشورو میں بھی لگائی جارہی ہے۔

موڈرنا ویکسین صرف بیرون ممالک سفر کرنیوالے شہری اپنی سفری دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی لگا سکیں گےامریکن ویکسین بھی دو ڈوزپر مشتمل ہے۔دوسری ڈوز 28 روز بعد لگائی جائیگی۔ جبکہ پالیسی کےمطابق فائزر ویکسین صرف کینسر، جگر اور دل کے عارضےمیں مبتلاء افراد کو لگائی جارہی تھی جو اب ختم ہوچکی ہے۔

ایکسپو سینٹر میں اب سائینوفارم، سائنوویک، اسٹرازینیکا اور موڈرنا ویکسین لگائی جارہی ہیں سائنو ویک کی پہلی اور دوسری جبکہ سائنو فارم کی صرف دوسری ڈوز لگائی جارہی ہےاسٹرازینیکا بیرون ممالک جانے والے 18 سال سے زائد افراد کے لئے مختص ہے۔