Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

این سی او سی اجلاس، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں این سی اوسی کا...
شائع 05 جولائ 2021 07:33pm

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں این سی اوسی کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

یہ خلاف ورزیاں ریسٹورنٹ، ان ڈور جیمنیزیم، شادی ہال، ٹرانسپورٹ, مارکیٹس، سیاحت اور دیگر سیکٹرز میں دیکھی گئیں ۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت پابندیوں کا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔

تمام چیف سیکرٹریز پر مشتمل این سی او سی کا خصوصی اجلاس بلا لیا گیا ۔اجلاس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں ایس او پیز کے نفاز کا ایک سخت میکانزم اور تمام اکائیوں میں ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق ویکسینیشن کے تصدیقی پورٹل کا اجراء کر دیا گیا ہے، اس پورٹل کا مقصد تصدیقی عمل کو ان جگہوں پر ممکن بنانا ہے جہاں داخلے کے لئے ویکسینیشن لازمی ہے ۔

این سی اوسی اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام اکائیوں کی مشاورت سے کوویڈ ویکسین مراکز کے ان مقامات کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق 3000 افغانی طلباء کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ یہ طلباء پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ، طلباء کی آمد پر کورونا ٹیسٹنگ کے موثر انتظامات کیئے گئے ہیں ۔

این سی اوسی کے مطابق مثبت کیسزوالے طلباء کو واپس بھیجا جائے گا ، باقی طلباء کو 10 دن کے لئے لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا، اس قرنطینہ کے اختتام پہ طلباء کو ویکسین لگانے کے عمل سے گزارا جائے گا ۔