Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک، میرا کی ایف آئی اے کو درخواست

سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے پر معروف فلم سٹار میرا نے ایف آئی ...
شائع 05 جولائ 2021 06:43pm

سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے پر معروف فلم سٹار میرا نے ایف آئی اے لاہور میں درخواست دےدی۔ سائبر کرائم ونگ نے انکوائری کا آغاز کر دیا۔

معروف فلم سٹار میرا کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہو گئے۔ اداکارہ میرا نے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دے دی ہے۔

درخواست میں اداکارہ میرانے اپنے سابقہ مینجر پر الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے پاس اپنے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئیٹر اکاونٹس کا کنٹرول نہیں رہا، ہزاروں فالورز اور چاہنے والوں سے ان کا رابطہ نہیں ہو رہا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے فلم سٹار میرا کی درخواست پر انکوائری شروع کرتے ہوئے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

FIA

Meera