Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

''را' اور دیگر بھارتی ادارے پاکستان کا امن تباہ کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں'

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ کابینہ کے اگلےاجلاس میں ...
شائع 05 جولائ 2021 06:21pm

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ کابینہ کے اگلےاجلاس میں ٹی ایل پی کےمتعلق فیصلہ ہوگا۔ 'را' اوردیگربھارتی ادارے پاکستان کاامن تباہ کرنےکی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کراچی میں30 افراد تھےجوغلط شناختی کارڈ جاری کرتے تھے۔چیئرمین نادرا کو ہدایت کی ہے کہ نادار سے غیرضروری افراد کو نکالا جائے۔نادرا سے 19 افراد کو نکالاگیا ہے۔ایف آئی اے میں نوکریوں کےلئے 12لاکھ افراد نے درخواستیں دی ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔افغان اپنی قیادت خود منتخب کریں ہمیں قبول ہوگا۔ چمن بارڈر الیکٹرانک انٹری نظام سے منسلک کررہے ہیں۔افواج پاکستان اپنی ذمہ داریوں کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں ، افغانستان اور ایران کے بارڈر پر باڑ مکمل کرلیں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت نے آج تک دل سے ہمیں قبول نہیں کیا۔'را' اوردیگربھارتی ادارے پاکستان کا امن تباہ کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹھس ہوگئی ہے ۔ پہلے کہا تھا کہ مریم اورشہباز الگ الگ ہیں ۔ایک کوویڈ والا اورایک بغیر کوویڈ والا دو گریجویٹ ہوں گے۔

shiekh rasheed

Federal Interior Minister