Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم اورنگزیب کی سوات جلسے سے قبل ویڈیو وائرل

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی سوات میں ایک...
شائع 05 جولائ 2021 10:04am

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی سوات میں ایک تفریحی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں مریم اورنگزیب کو پی ڈی ایم جلسے سے قبل زپ لائن کے مزے لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ ان کی اس ویڈیو پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے مریم اورنگزیب کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا، 'پی ڈی ایم جلسے کے لئے آئی ہوئی مریم اورنگزیب نے سوات میں خیبرپختونخوا حکومت کی لگائی ہوئی زِپ لائن کو خوب انجوائے کیا۔ ہم مہمان نوازوں کی دھرتی اور سیاحوں کی جنت میں خیبرپختونخوا حکومت کی بہترین سہولیات کی فراہمی سے محظوظ سیر سپاٹوں میں مگن ابو بچاؤ تحریک والوں کے کارکن گراؤنڈ میں منتظر ہیں۔'

جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا، 'امید ہے نون لیگ کی لیڈرشپ سوات میں اچھی تفریحی سہولتوں سے خوب لطف اندوز ہوئی ہوگی، ایک اچھی حکومت کے ثمرات سے ہر شہری فائدہ اٹھاتا ہے چاہے وہ حکومت کا مخالف ہی کیوں نہ ہو، محمود خان لالہ سے کہا ہے ان مہمانوں کا خیال بھی رکھیں لیکن ان پر نظر بھی رکھیں۔'

PDM

Maryam Aurangzeb

Viral Video