Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علیزے شاہ کا لباس ایک بار پھر تنقید کی زد میں۔۔۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر اپنے لباس...
شائع 05 جولائ 2021 09:28am

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے "ٹرولز" کے نشانے پر آچکی ہیں۔ ان کی تصاویر بے شک خوبصورت ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ لیکن پاکستانی معاشرے میں اس قسم کے لباس کو برداشت کرنا تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کالے رنگ کی ایک "سلیو لیس" اور "بیک لیس" فراک ٹائپ ڈریس زیب تن کی ہوئی ہیں۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

ایک صارف نے ٹویٹ میں لکھا، ' ہر ماسٹر پیس کی ایک سستی کاپی ہوتی ہے۔'

عمر وقاص نے علیزے شاہ کی ایک ایڈیٹڈ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا، 'ہُن راضی ہو۔'

ایزی نامی ٹوئٹر ہیںڈل نے معروف گانے "سوچتا ہوں کہ وہ کتنے معصوم تھے" کو ایک نئے انداز میں پیش کیا۔

انیس خان لودھی نے ملک کے نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

جبکہ صدف خان نوید نے "دکھے گا تو بکے گا" کی طرز پر ایک ٹوئٹ کیا۔

نمرہ لکھتی ہیں کہ صرف علیزے شاہ کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے، باقی اداکاراؤں کو کچھ کیوں نہیں کہا جارہا؟

اس سے قبل علی ظفر اور علیزے شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں کو سٹیج پر ڈانس کی ریہرسل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ڈانس کی بھرپور طریقے سے ریہرسل کر رہے ہیں، مگر صارفین علیزے شاہ کی حرکات سے خوش نہیں تھے۔

سوشل میڈیا صارفین نے جب اپنے اداکاروں کو بے تکا ڈانس کرتے ہوئے دیکھا تو ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ ان کے مداحوں میں سے بعض کا کہنا تھا کہ علیزے شاہ کے سٹپس بے ہودہ اور عجیب ہیں۔

انسٹاگرام/بہترین ڈاٹ پی کے

بعض نے کہا کہ اداکارہ ویڈیو میں اوور لگ رہی ہیں، بہت سے لوگوں نے ان کے نئے ہیرسٹائل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ناصر خان جان قراردیدیا۔

جبکہ ان کے بہت سے چاہنے والوں کا کہنا تھا کہ علیزے شاہ کے عجیب تاثرات کو نارمل نہیں کہا جا سکتا۔

ایک صارف بنگش اریج کا کہنا ہے کہ یہ لوگ کیوں ہے پاکستان میں، اگر بہت ہی شوق ہے تو انڈیا میں یہ منحوس حرکتیں کریں ناں، پاکستان کا نام کیوں بدنام کر رہے ہیں، ہمارا اسلامک ملک تباہ کردیا انہوں نے۔

Viral Video

Alizeh Shah