Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیرخان کا 22واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

راولپنڈی :کارگل کے معرکے میں جرات اور بہادری کی داستان رقم کرنے...
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2021 11:57am

کارگل کے معرکے میں جرات اوربہادری کی داستان رقم کرنے والے کیپٹن کرنل شیرخان شہید کا 22واں یوم شہادت آج نہایت عقیدت اوراحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ، دشمن کے دانت کھٹے کرنے والے شیرخان کی بہادری کا اعتراف دشمن نے بھی کیا۔

قوم کے بہادر سپوت کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے 22ویں یوم شہادت پرصوابی میں پُروقارتقریب منعقد ہوئی۔

کمانڈنٹ پنجاب ریجمنٹ نےمزارپرحاضری دی اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پھولوں کی چادرچڑھائی گئی۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید عہدے کے اعتبار سے کیپٹن تھے جب کہ کرنل ان کے نام کا حصہ تھا یعنی ان کا پیدائشی نام کرنل شیر خان تھا۔

کیپٹن کرنل شیر خان نے کارگل جیسے سرد ترین محاذ پر خون کا نذرانہ پیش کرکے شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی۔

کیپٹن کرنل شیر خان نے 1999 کی کارگل جنگ کے دوران ٹائیگر ہل کے محاذ پر اتنی بہادری کے ساتھ جنگ کی کہ انڈین فوج نے ان کی شجاعت کا اعتراف کیا، کارگل کے معرکے میں انہوں نے جامِ شہادت نوش کیا جس پر حکومت پاکستان نے اس بہادری پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزازنشان حیدر عطا کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت کی تقریب صوابی میں منعقد ہوئی تھی جبکہ حوالدار لالک جان شہید کے یوم شہادت کی تقریب ان کے آبائی علاقے غذر میں ہوئی تھی۔

”کارگل جنگ کے ہیروشیرخان نے اپنےخون سے تاریخ رقم کی ہے“

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کیپٹن کرنل شیرخان کے22ویں یوم شہادت پرکہنا تھا کہ کارگل جنگ کے ہیروشیرخان نے اپنےخون سے تاریخ رقم کی ہے،ہمیں ان کی شہادت پرفخرہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے کیپٹن کرنل شیرخان نشان حیدرکے22ویں یوم شہادت کے موقع پراپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ کارگل جنگ کے ہیروشیرخان نے اپنےخون سےتاریخ رقم کی ہے،جنگ میں کیپٹن کرنل شیرخان نےلازوال بہادری اورجرات کا مظاہرہ کیا تھا۔

پاک فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کیپٹن کرنل شیرخان شہیدپرفخرہے،شہید کیپٹن کرنل شیر خان نے غیر معمولی عزم اور بہادری کے ساتھ مادر وطن کا دفاع کیا۔

DG ISPR

Major General

Babar Iftikhar