Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا انسٹاگرام پر اب تصاویر نہیں شئیر کی جاسکیں گے؟

انسٹاگرام اپنے صارفین کے لیے بیک وقت کئی فیچرز پر کام کر رہا ہے،...
شائع 05 جولائ 2021 09:12am
سائنس

انسٹاگرام اپنے صارفین کے لیے بیک وقت کئی فیچرز پر کام کر رہا ہے، تاہم ممکن ہے جلد ہی ایپ پر فوٹو شیئرنگ نہ کی جاسکے۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موزیری نے کچھ روز قبل ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ، 'ہم لوگوں کی دلچسپی دیکھتے ہوئے کریئٹرز، ویڈیوز، شاپنگ اور میسیجنگ کے ایریا پر کام کر رہے ہیں، چونکہ اب لوگ انفرادی طور پر کچھ کرنے کے قائل ہیں اسی لیے کریٹرز کے لیے ہم کچھ نیا لائیں گے۔'

ویڈیوز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ، 'یہ لوگوں تک رسائی حاصل کرنے کا آسان طریقہ ہوتی ہیں، اور یہ ہر بڑے پلیٹ فارم کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔'

شاپنگ کے حوالے سے ایڈم نے کہا کہ، 'ای کامرس کا بزنس کووڈ میں بہت پروان چڑھا اسی لیے اس کو ہم نے بہتر بنانے کا سوچا ہے۔'

انہوں نے پیغام رسانی کو ضروری سمجھتے ہوئے میسجز کے آپشن کو اہم قرار دیا اور کہا یہ پچھلے کچھ سالوں میں کافی ترقی کر چکا ہے۔

دوسری جانب انہوں نے کہا کہ، 'اب سے ہم فوٹو شیئرنگ ایپ نہیں ہوں گے کیونکہ ہمارے سروے کے مطابق لوگ انسٹاگرام انٹرٹینمنٹ کیلئے استعمال کرتے ہیں، لوگ ہم سے یہی توقع رکھتے ہیں اسی لیے ہم نے ویڈیوز سمیت دیگر ذرائع سے لوگوں کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کا سوچا ہے۔'

Instagram