Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

'عمران خان کے جانے کے دن قریب آگئے ہیں'

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ طویل عرصے کے بعد...
شائع 04 جولائ 2021 10:40pm

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ طویل عرصے کے بعد آج سوات کی ٹھنڈی فضاؤں میں عوامی اجتماع کا آغاز ہوا۔عوام کا جذبہ ختم نہیں ہوا،آپ اب بھی پرجوش ہیں۔ سوات میں پی ڈی ایم کےجلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ اس ناجائز حکومت کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیرضروری حصہ ہے۔قومی سلامتی کے اجلاس میں انہیں کسی نےنہیں بلایا۔اس سے عمران خان کی حیثیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاآزاد قوم پر اسطرح کی حکومتیں مسلط نہیں کی جاتیں۔عمران خان کے جانے کے دن قریب آگئے ہیں۔ کبھی امریکا کےخلاف، کبھی برطانیہ کےخلاف بات کرتا ہے۔جو باتیں پاکستان میں مقبول ہوتی ہیں انکا سہارا لے رہا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نےکہاعمران خان تم چلے ہوئے کارتوس ہو۔کہتا ہے کہ مشرف نےغلط فیصلےکئے۔تم تو مشرف کے سب سے بڑے ایجنٹ تھے۔تم نے ریفرنڈم میں مشرف کا ساتھ دیا۔چاہے جائز ہو یا ناجائز آج بھی برطانیہ میں تمہارے اثاثے ہیں۔

انہوں نے مزید کہایہ ساری باتیں ایک ڈرامہ ہیں۔امریکا کی دوستی کا اپنا ایک معیار ہے۔اس معیار پر وہی پورا اترتا ہے جو سی پیک کو متنازع بناتا ہے۔

PDM

imran khan

Fazal ur Rehman

Sawat