Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'عمران نیازی نے کہا تھا پورے پاکستان میں سستی بجلی دوں گا، اس وعدے کا کیا ہوا'

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہتے ہیں آج بھی میرے...
شائع 04 جولائ 2021 07:32pm

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہتے ہیں آج بھی میرے کانوں میں نیازی کے الفاظ گونجتے ہیں۔نیازی نے کہا تھا پورے پاکستان میں سستی بجلی دوں گا۔ عمران نیازی کے اس وعدے کا کیا ہوا۔

سوات میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے اس وعدے کا کیا ہوا۔2013 میں بجلی جاتی تھی لیکن واپس نہیں آتی تھی۔نوازشریف نے بجلی کے اندھیرے ختم کردیے۔عمران نیازی نے کہا کہ 90 دن میں کرپشن ختم کردوں گا۔

شہبازشریف نے کہاآپ تو بڑے مہمان نواز ہیں یہ کس عمران نیازی کو لے آئے۔تاریخ میں اتنی مہنگائی کبھی نہیں ہوئی۔آج غربت آسمانوں سے باتیں کررہی ہے۔انہوں نے 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا۔ایک نوکری تو دور کی بات، لاکھوں بے روزگار ہوگئے۔

انہوں نےیہ بھی کہاعمران نیازی کو غریبوں کی تکالیف کا کیا پتہ۔عمران نیازی تو بنی گالہ کے محلات میں بیٹھا ہے۔یہ ہے نیا پاکستان،اس سے تو پرانابہترتھا۔آکسیجن نہ ہونے سے پشاورکے اسپتالوں میں لوگ مررہے ہیں۔وہ جو کہتا تھا کہ گھبراؤ نہیں۔میں کہتا ہوں، گھبراؤ اور اسے بھگاؤ۔اسکو بھگائے بغیر گزارا نہیں۔

انہوں نے مزید کہایہ کہتے ہیں کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے تو ایٹمی طاقت کی ضرورت نہیں۔ایٹمی طاقت کی وجہ سے دشمن ہماری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہیں دیکھ سکتا۔یہ کیسا شخص ہے جو غلط بیانی اور جھوٹ پر جھوٹ بولتا ہے۔

PDM

Opposition leader

National Assembly

shahbaz sharif

Sawat