Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر کےمنتخب ویکسی نیشن مراکز پر پیر سے موڈرنا ویکسین دستیاب ہوگی

اسلام آباد:موڈرنا ویکسین صرف تعلیم اور ورک ویزہ پر بیرون ملک...
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2021 12:05pm

اسلام آباد:موڈرنا ویکسین صرف تعلیم اور ورک ویزہ پر بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی، ملک بھر کے منتخب ویکسی نیشن مراکز پر پیر سے امریکی ویکسین موڈرنا دستیاب ہو گی۔

فائزر اور اسٹرازینا کی عدم دستیابی کے باعث اوورسیزپاکستانیوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، رش کے باعث ایف نائن ماس ویکسی نیشن سینٹر ہی بند ہے،اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد مخصوص ویکسین لگانے والے ایف نائن ماس ویکسی نیشن سینٹر روز پہنچ جاتی تاہم مایوس ہو کر واپس لوٹنا پڑتا،دھکم پیل معمول معمول بن چکی تھی، صورتحال سے بچنے کیلئے آج ویکسی نیشن سینٹر ہی بند کیا گیا ہے۔

امریکا کی جانب سے موڈرنا کی25 لاکھ خوراکیں موصول ہونے کے باوجود ویکسین کا عمل شروع نہ کیا جا سکا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ماس ویکسی نیشن سینٹر ایف نائن پارک میں موڈرنا ویکسین مہیا کردی گئی ہے، موڈرنا ویکسین وفاقی اکائیوں کے49 ویکسی نیشن مراکز پر دستیاب ہو گی تاہم ویکسی نیشن مراکز پر یہ ویکسین پیر سے دستیاب ہو گی، ویکسین 18 سال یا زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ورک پرمٹ، ویزے کے حامل پاکستانی، بیرونِ ملک تعلیم، کاروبار اور آفیشل کام پر یہ ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

پنجاب میں کوروناکی شدت میں کمی،مثبت کیسزکی شرح 0.8فیصد تک آگئی

پنجاب میں کوروناکی شدت میں کمی آنے لگی،مثبت کیسزکی شرح 0.8فیصد تک آگئی، اوورسیز پاکستانیوں کی مشکل بھی آسان ہونے لگی، پنجاب کو موڈرنا اورفائرز ویکیسن کی کھیپ بھی فراہم کردی گئی۔

کورونا وائرس کازورٹوٹنے لگا، پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران 146کیسزرپورٹ ہوئے،لاہورمیں مثبت کیسز کی شرح 1.6،فیصل آباد میں 0.4اورملتان میں 0.8فیصد ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں لاہور میں 70،راولپنڈی میں 38،ملتان میں6،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 4،4کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا سے6افرادجان کی بازی ہارگئے جن میں سے 2 افرادکا تعلق لاہورسےتھا۔

بیرون ممالک جانے والے افرادکی مشکل بھی آسان ہوگئی، پنجاب کے14اضلاع میں موڈرنا ویکسین کی 3لاکھ خواراکیں پہنچا دی گئیں۔

کمزورقوت مدافعت اوربیرون ممالک جانے والے افراد کوموڈرناویکسین لگائی جائےگی،مڈل ایسٹ جانے والے افراد کیلئے فائزر ویکیسن بھی بڑے سینٹرز پر مہیا کردی گئی ہے۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

corona vaccine

Moderna vaccine