Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا کو افغانستان کا نام تک بُرا لگنے لگا

بیس سال قبل دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے افغانستان میں ایک نا...
شائع 04 جولائ 2021 08:22am

بیس سال قبل دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے افغانستان میں ایک نا جیتی جا سکنے والی جنگ چھیڑنے والے امریکا کو آج افغانستان کا نام تک بُرا لگنے لگا ہے، امریکی صدر جو بائیڈن افغانستان سے متعلق صحافیوں کے سوالات تک سننے سے چڑنے لگے ہیں۔

جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ امریکا، افغان جنگ سے کس حد تک بیزار ہوچکا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے متعلق صحافیوں کے سوالات کے جواب دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا، 'افغانستان کو چھوڑیں، منفی سوالات نہیں، کچھ اچھی بات کریں۔'

بائیڈن نے انخلا کے منصوبوں، محصور سویلین افغان حکومت سے ان کی امیدوں اور امریکی فضائی مدد کے بارے میں ان کے نظریات تفصیلاً بیان کرنے کے بعد کہا، 'میں افغانستان کے بارے میں مزید سوالوں کے جواب نہیں دوں گا۔'

بائیڈن نے مایوسی کے عالم میں اپنے ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے کہا ، 'دیکھیں یہ چار جولائی (امریکی یومِ آزادی) ہے۔ مجھے تشویش ہے کہ آپ لوگ مجھ سے سوالات پوچھ رہے ہیں جس کا جواب میں اگلے ہفتے دوں گا۔ یہ چھٹی کا ہفتہ ہے ، میں اسے منانے جا رہا ہوں۔ بہت بڑی چیزیں رونما ہورہی ہیں۔'

دفاعی مبصرین کا کہنا ہے امریکی صدر کے بیان سے امریکی پالیسی واضح ہوگئی ہے کہ افغانستان اب امریکہ کی ترجیحات میں شامل نہیں۔

Joe Biden

U.S