Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے'

پاکستان چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ...
شائع 03 جولائ 2021 09:37pm

پاکستان چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں کہ بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ گوادر کی بندرگاہ کو ملک کے دوسرے علاقوں کے ساتھ منسلک کیا جا سکے۔

ہفتے کو حوشاب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پیر کو گوادر کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ سی پیک سے متعلقہ جاری منصوبوں پرکام کا جائزہ لیں گے.

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ شاہراہو ں کی تعمیر کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہBaseema خضدار وڈ پر 70 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے اور اس اہم شاہراہ کو رواں سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔

ریڈیو پاکستان

CPEC

Gawadar

Asim Saleem Bajwa