پنجاب: 14 اضلاع میں موڈرنا ویکسین پہنچادی گئی
پنجاب کےچودہ اضلاع میں موڈرناویکسین پہنچا دی گئی۔ کمزورقوت مدافعت اورسخت شرائط پر بیرون ممالک جانے والے افراد کو بھی موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔
وزیرصحت کہتی ہیں مڈل ایسٹ جانے والے افراد فائزر بھی لگواسکتے ہیں۔
بیرون ممالک جانے والے افراد کی مشکل دور ہونے لگی۔ پنجاب میں آسٹرا زینیکا تو نہیں پہنچی،موڈرنا اورفائرزویکسین آگئیں،جو اوورسیز پاکستانیوں کو بھی مل سکیں گی۔
لاہور کے تین سینٹرز، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپور، ڈی جی خان، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، ساہیوال، رحیم یارخان، گجرات، سیالکوٹ،جہلم اورچکوال کے ایک ایک سینٹرپرتین لاکھ ویکسین کی ڈوزز بھجوا دی گئیں۔
سٹڈی ویزا، ورک پرمٹ، نجی کاروباراورضرورت کےپیش نظر بیرون ممالک سفرکرنے والوں کولگائی جائے گی۔
وزیرصحت پنجاب یاسمین راشدنے بھی بیرون ممالک جانے والےافرادکومتعلقہ ہسپتالوں میں ہدایات کےمطابق ویکسین لگانےکےاحکامات دےدئیے۔
وہ کہتی ہیں اب اوورسیزپاکستانی ورکنگ ویزہ پرفائزرویکسین لگواسکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.