Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سی اے اے : نجی ایئرلائنز کو نوٹس جاری

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حالیہ ہفتوں میں پروازوں کی...
شائع 03 جولائ 2021 06:52pm

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حالیہ ہفتوں میں پروازوں کی منسوخی کے ذریعے مسافروں کے لئے تکلیف کا باعث بننے پر غیر ملکی ائیرلائنز قطر ایئر ویز، ترکش ایئر لائن، امارات ایئر لائن ، اتحاد ایئر ویز اور فلائی دبئی کو نوٹس جاری کردیے۔

متاثرہ مسافروں کو رہائش، کھانے اور مالی نقصان کی صورت میں تکلیف اور زہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ائیر لائنز کو آٹھ جولائی تک مسافروں کے تمام مسائل حل کرنے کی مہلت دی ہے۔

بصورت دیگر سول ایوی ایشن اتھارٹی ان ائیر لائنز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔