اسٹیل ملزم کے مزید ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
پاکستان اسٹیل ملز کے مزید ملازم فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تیسرے مرحلے میں ایک سو ستر ملازمین فارغ کیے جائیں گے ۔ اس سے قبل چار ہزار پانچ سو چوالیس ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا ۔
حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے مزید ملازم فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تیسرےمرحلے میں 170 ملازمین فارغ کیئے جارہے ہیں۔ اس سےقبل پہلےمرحلےمیں4544 ملازمین فارغ کیئے گئے تھے۔ دوسرے مرحلے میں 509 ملازم فارغ کیئے گئے۔ وفاقی کابینہ نے9350 ملازمین فارغ کرنے کی منظوری دی تھی۔
اب اسٹیل ملز میں 4127 ملازمین باقی رہ گئے۔بقایاملازمین کوبھی مختلف مرحلوں میں فارغ کیاجائے گا۔
30جون2020 تک اسٹیل ملزکاخسارہ212ارب روپے تھا، اسٹیل ملزکی پیداوار 2015 سے بندہے، تاہم اسٹیل ملزبحالی کےلیے فنڈزکی دستیابی کی تلاش ہے۔
فنڈزکی فراہمی کےبعدمل کی بحالی کےلیے2برس درکارہیں، فارغ ہونے والے ملازمین کوجولائی کی تنخواہ اداکی جائے گی۔
Comments are closed on this story.