Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

سندھ ہائیکورٹ: ٹک ٹاک پر پابندی ختم

سندھ ہائیکورٹ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک سے پابندی ہٹادی اور اس...
شائع 02 جولائ 2021 11:10pm

سندھ ہائیکورٹ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک سے پابندی ہٹادی اور اس حوالے سے پی ٹی اے کو ہدایت جاری کردی ہے ۔

پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی ہٹانے سے متعلق اپیل دائر کی گئی تھی ۔

بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے یہ پابندی ہٹاتے ہوئے پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹک ٹاک ایپ کیخلاف شکایت کنندا کی شکایت پر فیصلہ پانچ جولائی تک کرے ۔

اٹھائیس جون کو سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ سنایا تھا ، پہلے دو مرتبہ بھی ٹک ٹاک پر پاکستان میں پابندی لگائی جاچکی ہے جس کے بعد اب دوبارہ تیسری مرتبہ یہ قدم اٹھایا گیا تھا۔