انسداد دہشتگردی عدالت، پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی وی پارلمینٹ حملہ کیس...
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی وی پارلمینٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما علیم خان اور پرویز خٹک کی بریت کی درخواست پر دلائل نہ ہوسکے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت کی ۔
سرکاری وکیل میاں عامر سلطان عدالت کے روبرو پیش ہوئے،عدالت نے وفاقی وزراء اسد عمر، شاہ محمود قریشی پرویز خٹک اور شفقت محمود سمیت جہانگیر ترین، علیم خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، علیم خان اور پرویز خٹک سمیت پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی بریت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہ ہو سکے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے وکلاء سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.